رکن اسمبلی گنیش گپتا نے آئی ٹی ہب کے کاموں کا جائزہ لیا

   

نظام آباد :20؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا نے آج آئی ٹی ہب کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ نظام آباد میں جدید ٹکنالوجی کے ساتھ آئی ٹی ہب کی عمارت کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے ۔ آئی ٹی ہب کا 29؍ جولائی کے روز وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما رائو کے ہاتھوں افتتاح عمل میں لایا جارہا ہے ۔ آئی ٹی ہب میں ملازمین کی بھرتی کیلئے بھوما ریڈی فنکشن ہال میں ملازمتوں کی بھرتی کیلئے جاب میلہ ، انٹرویوز عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ گنیش گپتا نے بتایا کہ مقامی طور پر نوجوانوں کو ملازمتوں کی بھرتی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ جدید ٹکنالوجی سے لیس آئی ٹی ہب بڑے شہروں کے بعد نظام آباد میں بھی قائم کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر آئی ٹی ہب ٹاسک سی ای او سری کانت ، سمہا کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔