رہزنی وارداتوں میں ملوث 5 افراد گرفتار

   

حیدرآباد /2 جنوری ( سیاست نیوز ) رچہ کونڈہ علاقہ میں پیش آئے سلسلہ وار رہزنی وارداتوں کا معمہ پولیس نے حل کرلیا ہے اور 5 رہزنوں کو دہلی میں حراست میں لے لیا ۔ باوثوق ذرائع کے بموجب گذشتہ سال ڈسمبر میں رچہ کونڈہ علاقہ میں اندرون 48 گھنٹے رہزنی کی دس وارداتیں پیش آئی تھیں اور رہزنوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی ۔ ذرائع نے بتایا کہ کمشنر ٹاسک فورس پولیس نے نئی دہلی میں پانچ رہزنوں کو ہراست میں لے لیا جن میں دو کا تعلق حیدرآباد سے بتایا جاتا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ہراست میں لئے گئے رہزنوں کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور انہیں عنقریب شہر منتقل کیا جائے گا ۔

جہیز ہراسانی سے تنگ آکر خاتون کی خودکشی
حیدرآباد /2 جنوری ( سیاست نیوز ) مزید جہیز کے ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ ناچارم پولیس کے بموجب 36 سالہ رینوکا ساکن بابا نگر ناچارم کی شادی کاشی وشواناتھ سے 13 سال قبل ہوئی تھی ۔ شادی ہونے کے کئی برسوں بعد بھی اسے مزید جہیز کیلئے ہراساں کیا جارہا تہا ۔ جس سے تنگ آکر اس نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ناچارم میں شوہر کاشی وشواناتھ اور دیگر سسرالی رشتہ داروں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ۔