ریاستوں کی مخالفت ، جی ایس ٹی کونسل کا 24 فروری کواجلاس

   

نئی دہلی، 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس کا ریاستوں کے مخالفت کرنے کی وجہ سے جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ اب 24 فروری کو دارالحکومت نئی دہلی میں کونسل کا اجلاس منعقد ہوگا۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی صدارت میں کونسل کی 33ویں اجلاس ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہوا تھا لیکن ریاستوں کی مخالفت کی وجہ سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔ اجلاس کے بعد مسٹر جیٹلی نے صحافیوں سے کہا کہ 24 فروری کو دوپہر کے بعد دو بجے راجدھانی نئی دہلی میں اجلاس ہو گا جس میں آج کے لیے متیعنہ مسائل پر گفتگوکی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 23 فروری کو فٹ مینٹ کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا سمیت کئی ریاستوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے بجائے آمنے سامنے کے اجلاس میں اہم مسائل پر فیصلہ کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔