ریاستی حکومتیں طبی عملہ کو جمعرات تک تنخواہ ادا کردیں :سپریم کورٹ

   

نئی دہلی، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے کورونا وبا سے لڑائی لڑرہے ڈاکٹروں اوردیگر صحت سے متعلق اہلکاروں کو بغیر کسی تخفیف کے کل تک تنخواہ دینے کا چہارشنبہ کو ریاستی حکومتوں کو حکم دیا۔ یہ یقینی بنائیں کہ ڈاکٹروں اور صحت سے متعلق اہلکاروں کی تنخواہ نہیں کاٹی جائیں گی۔عدالت نے کہا ہیکہ اگر اس حکم پر عمل نہیں کیا جاتا ہے تو اسے جرم مانا جائے گا اور متعلقہ افسر کو سخت سزا دی جائے گی۔عدالت عظمی نے مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ وہ ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملہ کی تنخواہ کی ادائیگی،جمعہ تک ایک حکم جاری کرے ۔