ریاستی وزراء سے دوبارہ ملاقات کرنے پیوش گوئل کا انکار

   

دھان کی عدم خریدی پر دہلی میں انڈیا گیٹ پر ڈال دیں گے، وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کا اعلان
حیدرآباد۔24۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاستی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ نے اعلان کیا کہ وہ دھان کی خریدی کے مسئلہ پر مرکز سے تحریری تیقن حاصل کرنے تک نئی دہلی میں قیام کریں گے ۔ ریاستی وزراء پرشانت ریڈی ، جی کملا کر ، دیاکر راؤ ، نرنجن ریڈی ، ارکان پارلیمنٹ ڈاکٹر کیشو راؤ ، ناگیشور راؤ ، کے آر سریش ریڈی اور دوسروں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر پیوش گوئل کے وعدہ کی تکمیل کیلئے وہ دہلی میں قیام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ربیع سیزن میں تلنگانہ حکومت نے کسانوں سے دھان کی خریدی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرشانت ریڈی نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے دہلی میں مرکزی حکومت کو کسانوں کے حق میں فیصلہ کیلئے راضی کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی آمد کے تین دن بعد مرکزی وزیر نے ملاقات کا موقع دیا اور تحریری تیقن کیلئے دو دن کا وقت مانگا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیوش گوئل سے ملاقات کیلئے وقت مانگا گیا لیکن ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ مرکز کے رویہ پر تنقید کرتے ہوئے پرشانت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی کا رویہ کسانوںکو نقصان پہنچائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کو دیگر ریاستوںکی طرح تلنگانہ کے ساتھ دھان کی خریدی کے معاملہ میں ہمدردانہ موقف اختیار کرنا چاہئے ۔ پرشانت ریڈی نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت تلنگانہ سے دھان نہیں خریدے گی تو انڈیا گیٹ پر دھان کو پھینک دیا جائیگا۔ ر