ریاستی وزیر کے ٹی آر کا کل دورہ محبوب نگر

   

محبوب نگر ۔ 22 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : شہری ترقیاتی پروگرام سے عوام مکمل تعاون کریں ، عہدیداروں سے بہترین رابطہ رکھیں ۔ یہ مشورہ ریاستی وزیر سرینواس گوڑ نے عوام کو دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 24 فروری کو ریاستی وزیر آئی ٹی و بلدی نظم و نسق کے ٹی آر ضلع پریشد گراونڈ محبوب نگر پر جلسہ عام کے موقع پر پروگرام کا افتتاح کریں گے ۔ ریاستی وزیر نے ضلع کلکٹر وینکٹ راؤ ، چیرمین بلدیہ نرسمہلو کے ہمراہ جلسہ گاہ کی تیاریوں کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد 70 نئے بلدیات اور 12 کارپوریشنوں کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ گذشتہ 5 برسوں کے دوران کئی ایک دیرینہ مسائل حل کئے گئے ۔ پینے کا پانی ، برقی ، پارکس کی تعمیر اور دیگر کئی کام شامل ہیں ۔ انہوں نے کے ٹی آر کے دورہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ڈائٹ کالج گراونڈ میں ویج اینڈ نان ویج مارکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ بوائز جونیر کالج گراونڈ پر نئے پارک اور جم کا افتتاح کریں گے بعد ازاں ضلع پریشد گراونڈ پر جلسہ عام کو مخاطب کریں گے ۔ اس موقع پر چیرمین بلدیہ ، میونسپل کمشنر سریندر و دیگر موجود تھے ۔۔