حیدرآباد۔ 31 جولائی (سیاست نیوز) بی آر ایس نے پارٹی کی دو خاتون ارکان اسمبلی سبیتا اندرا ریڈی اور سنیتا لکشما ریڈی کی ایوان میں توہین کرنے کیخلاف ریاست بھر میں جمعرات یکم اگست کو چیف منسٹر ریونت ریڈی کے پتلے نذر آتش کرنے کا اعلان کیا ہے۔کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ کی تہذیب میں خواتین کا احترام کیا جاتا ہے لیکن چیف منسٹر نے خواتین پر بھروسہ کرنے پر دھوکہ کھاجانے کا غیر پارلیمانی ریمارک کیا ہے۔انہوں نے پارٹی کیڈر سے احتجاج کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ یہ دونوں خواتین کئی قربانیاں دیتے ہوئے عوام کی خدمت کررہی ہیں۔2