شہر کے کئی علاقے جھیل میں تبدیل، فروٹ مارکٹ میں پھل بہہ گئے ‘ بجلی گرنے سے خاتون ہلاک ، سری سلم پراجکٹ لبریز ، بھدراچلم میں ہیلی کاپٹر سے غذائی اجناس کی سربراہی
حیدرآباد /22 جولائی ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد کے بشمول ریاست کے بیشتر اضلاع میں آج صبح سے ہی موسلادھار بارش ہو رہی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے چند اضلاع کیلئے آرینج اور چند اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری کرکے آئندہ تین دنوں تک بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ بعض اضلاع میں زیادہ اور حد سے زیادہ بارش کابھی بلیٹن جاری کیا گیا ہے ۔ گریٹر حیدرآباد کے کئی علاقے جھیل میں تبدیل ہوگئے ہیں ۔ سری سیلم پراجکٹ مکمل لبریز ہوگیا ہے ۔ کسی بھی وقت پراجکٹ کے گیٹس کھول کر پانی کا اخراج کیا جاسکتا ہے ۔ بجلی گرنے سے کھیت میں کام کرنے والی 28 سالہ خاتون کی موت واقع ہوگئی ۔ ضلع کمرم بھیم آصف آباد میں ایک خاتون نے دواخانہ جانے روڈ ٹھیک نہ ہونے پر سڑک کے کنارے بچہ کو جنم دیا ہے ۔ آج صبح سے ہی شہر حیدرآباد میں موسلادھار بارش شروع ہوگئی جس سے صبح اسکول جانے والے طلبہ اور دفاتر جانیو الے ملازمین کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑا ہے ۔ سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئی ہیں ۔ جس سے ٹریفک جام ہونے سے طلبہ اور ایمپلائیز گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے ۔ حیدرآباد پرانے شہر اور نئے شہر سکندرآباد کے علاوہ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں شامل بیشتر محلے ، کالونیاں ، بستیاں اور نشیبی علاقے جھیل میں تبدیل ہوگئے ۔ سڑکوں پر گھٹنوں کے برابر جمع ہویگا جس سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں بڑے پیمانے پر خلل پیدا ہوا ہے ۔ اور سیکڑوں گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے ۔ عوام بالخصوص خواتین اور بچوں کو پانی کی نکاسی کرتے دیکھا گیا ہے ۔ کئی گھروں میں اشیاء ضروریہ چاول اور دیگر غذائی اشیاء بچوں کی کتابیں وغیرہ پانی میں بھیگ گئے ۔ جی ایچ ایم سی اور حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا اور لوگوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے ۔ مئیر حیدرآباد بی وجیہ لکشمی اور کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار نے بلدیہ کے پانی کی نکاسی کیلئے کام کرنے والی ٹیموں کو متحرک کردیا ہے ۔ ڈیزاسٹر ریسورس فورس کو مختلف علاقوں کو روانہ کیا گیا ہے ۔ عوام کیلئے ایمرجنسی صورتحال کے موقع پر 040-2955500 کو نمبر پر اطلاع دینے کا مشورہ دیا گیا ۔ حیدرآباد کے مضافات میں بھی دھواں دھار بارش ہو رہی ہے ۔ جس کے نتیجہ میں باٹا سنگارام فروٹ مارکٹ میں پانی داخل ہوگیا اور پھلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہونچا اور موسمی پانی میں بہہ گئے ۔ ضلع محبوب نگر میں زوردار بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ندیاں اور تالاب لبریز ہوکر بہہ رہے ہیں ۔ نرسمہاں پیٹ منڈل میں ایک اسکول بس پانی میں پھنس گئی ۔ مقامی عوام نے فوری چوکسی اختیار کرکے بس سے اسکولی طلبہ کو باہر نکال لیا ۔ سری سیلم پراجکٹ تقریباً لبریز ہوگیا ہے ۔ عہدیداروں کی جانب سے گیٹس کھول کر پانی نچلے حصہ میں خارج کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ فی الحال پراجکٹ میں 1,52,396 کیوسکس پانی کا انفلو ہے ۔ جبکہ 51,164 کیوسکس پانی کا آوٹ فلو ہے ۔ ناگرجنا ساگر میں بھی پانی کے بہاؤ میں تیزی پیدا ہوگئی ہے ۔ پراجکٹ میں 56,222 کیوسکس پانی کا انفلو ہے ۔ جورالا پراجکٹ میں پانی کا انفلو 65 ہزار کیوسکس ہے ۔ جس پر حکام پراجکٹ کے دو گیٹس کھول کر 55,516 کیوسکس پانی چھوڑ رہے ہیں ۔ ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے بجنور منڈل میں موگا ویلی گاؤں کی ملوبائی حاملہ خاتون ڈیلیوری کیلئے پرائمری ہیلت سنٹر ارکان خاندان کے ساتھ روانہ ہوئی تاہم سڑک ناکارہ ہونے سے برج کے پاس کنارے پر خاتون نے بچہ کو جنم دیا ۔ 108 سرویس عملہ نے خاتون کی مدد کی ۔ بھدرا چلم کے سینکڑوں گاؤں ہنوز پانی میں محصور ہیں ۔ ہیلی کاپٹر کی مدد سے فوج پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو غذائی اجناس پہونچا رہے ہیں ۔ تاحال 1930 کنٹل غذائی اشیاء فراہم کرنے کا دعوی کیا گیا ہے ۔ ن