ریاست تلنگانہ کیلئے 3 پدم ایوارڈس

,

   

پی وی سندھو، چنتلا وینکٹ ریڈی اور شاعر وجئے سارتھی، شری بھشم کو ایوارڈس

حیدرآباد 25 جنوری (سیاست نیوز) یوم جمہوریہ کے موقع پر پدم شری ایوارڈس کا اعلان کیا گیا۔ اس میں تلنگانہ کو 3 پدم شری ایوارڈس حاصل ہوئے ہیں۔ شہر کے علاقہ الوال سے تعلق رکھنے والے وینکٹ ریڈی جو اختراعی زرعی سرگرمیوں کے لئے مشہور ہیں، خاص کر آرگینک فصلیں اُگانے کے لئے اُنھوں نے زمین کا بہترین استعمال کیا۔ انھیں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ شٹل اسٹار پی وی سندھو کے بعد بزرگ شاعر وجئے سارتھی شری بھشم کو اِس سال کا پدم شری ایوارڈ دیا گیا۔ سندھو کو اسپورٹس میں پدم بھوشن ملا ہے۔ وینکٹ ریڈی کا تعلق الوال سے ہے۔ انھیں زرعی زمرہ میں پدم شری سے نوازا گیا۔ وہ انگور کی خصوصی فصل اُگانے کے لئے مشہور ہیں۔ سنسکرت کے مشہور شاعر شری بھشم کو ادب اور تعلیم کے زمرہ میں ایوارڈ دیا گیا۔