بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا
حیدرآباد۔28 ۔ڈسمبر(سیاست نیوز) تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے شیڈول جاری کردیاگیا ہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے انٹر سال اول اور انٹر سال دوم کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ سال اول امتحانات 28 فروری 2024 سے 18 مارچ 2024 تک منعقد ہونگے جبکہ انٹر سال دوم کے امتحانات 29 فروری تا 19مارچ منعقد ہونگے ۔ انٹرمیڈیٹ سال اول کے جملہ 8 پرچہ جات ہونگے۔ انٹر سال اول کا شیڈول کچھ اس طرح سے ہوگا۔28 فروری کو زبان دوم پرچہ اول منعقد ہوگا جبکہ یکممارچ کو انگریزی کا پرچہ اول منعقد ہوگا۔ 4 مارچ کو تیسرا پرچہ حساب‘ باٹنی یا پولٹیکل سائنس کا ہوگا اور 6 مارچ کو حساب کا پرچہIB زولوجی کا پرچہ اول ‘ تاریخ کا پرچہ اول منعقد کیا جائیگا۔11 مارچ کو فزکس اور اکنامکس کا پرچہ اول منعقد ہوگا۔ 13 مارچ کو کیمسٹری اور کامرس کا پرچہ اول ہوگا جبکہ 15مارچ کو پبلک اڈمنسٹریشن ‘ برج کورس میاتھس کا پرچہ اول منعقد ہوگا۔ 18 مارچ کو ماڈرن لینگویج اور جغرافیہ کا پرچہ اول منعقد کیا جائے گا۔ انٹرسال دوم کے طلبہ کیلئے 29 فروری 2024 کو زبان دوم پرچہ دوم منعقد ہوگا جبکہ 2 مارچ کو انگریزی زبان کا پرچہ دوم منعقد ہوگا۔ 5 مارچ کو حساب ‘ باٹنی اور پولیٹیکل سائنس کا پرچہ دوم منعقد ہوگا جبکہ 7مارچ کو حساب کے پرچہ دوم II-Bکے علاوہ زوالوجی اور ہسٹری کے پرچہ دوم منعقد ہوں گے۔12مارچ کو فزکس اور اکنامکس کے پرچہ دوم ہوں گے ۔14 مارچ کو کیمسٹری اور کامرس کا پرچہ دوم ہوگا۔16 مارچ کو پبلک اڈمنسٹریشن‘ برج کورس میاتھس کا پرچہ دوم ہوگا ۔ آخری امتحان 19مارچ کو ماڈرن لینگویج اور جغرافیہ کا پرچہ دوم ہوگا۔3