ریاست میں مزید 8 نئے میڈیکل کالجس کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی تیاریاں

   

8 یا 9 اگست کو درخواستیں داخل کی جائے گی ، ہر میڈیکل کالج کے لیے 100 ایم بی بی ایس کی نشستیں
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر رمیش ریڈی نے بتایا کہ ریاست میں مزید 8 میڈیکل کالجس کے قیام کے لیے 8 یا 9 اگست کو درخواست داخل کی جائے گی ۔ تعلیمی سال 2023-24 میں یہ میڈیکل کالجس دستیاب ہوجائیں گے ۔ ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن نے بتایا کہ ریاست میں کاماریڈی ، سرسلہ ، جنگاؤں ، آصف آباد ، بھوپال پلی ، وقار آباد ، کریم نگر اور کھمم میں نئے میڈیکل کالجس قائم کرنے کے لیے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 اگست مقرر ہے ۔ تلنگانہ حکومت 100 ایم بی بی ایس نشستوں کے ساتھ ایک میڈیکل کالج قائم کررہی ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال 25 ستمبر کو سنگاریڈی ، جگتیال ، کتہ گوڑم ، ونپرتی ، ناگر کرنول ، منچریال ، محبوب آباد ، راما گنڈم میں نئے میڈیکل کالجس قائم کرنے کے لیے درخواستیں داخل کی گئی تھی ۔ نیشنل میڈیکل کمیشن کی ٹیم نے تاحال دو مرتبہ ان مقامات کا معائنہ کیا قواعد کے مطابق ہونے والے جگتیال میڈیکل کالج کے لیے انتظامی امور کی منظوری دی ہے ۔ ڈاکٹر رمیش ریڈی نے کہا کہ ماباقی میڈیکل کالجس کی بھی عنقریب منظوری حاصل ہوگی ۔۔ ن