ریاست میں 9 روزہ بتکماں تہوار کا آغاز

   

ایک کروڑ ساڑیوں کی تقسیم، چیف منسٹر کی مبارکباد
حیدرآباد۔/25 ستمبر، ( سیاست نیوز) ریاست بھر میں آج سے 9 روزہ بتکماں تہوار کا آغاز ہوچکا اور حکومت اسے ریاستی تہوار کے طور پر مناتی ہے۔ حیدرآباد اور اضلاع میں عوام کو ساڑیوں کی تقسیم کا آغاز ہوا ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بتکماں تہوار میں خواتین آبائی مقامات پر بتکماں کو پھولوں سے سجا کر رقص اور نغموں کا اہتمام کرتی ہیں۔ 9 روزہ تقاریب میںریاست میں ثقافتی ورثہ کے مطابق تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ حکومت نے بتکماں کو ریاستی تہوار کا درجہ دے کر تلنگانہ کی ثقافت و خواتین کی عزت نفس کو اہمیت دی ۔ اس تہوار کے دوران 350 کروڑ روپئے لاگتی ایک کروڑ خواتین میں ساڑیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ یہ تہوار ریاست کے عوام کی زندگی کا اٹوٹ حصہ بن چکا ہے اور مختلف براعظموں میں یہ تہوار منایا جارہا ہے۔ر