ریاست کرناٹک میں تبدیلی مذہب مخالف بل اسمبلی میں ہوا منظور ,لیکن اسے قانون بننے کے لیے کرنا پڑے گا مزید انتظار

   

بنگلور: کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں مذہب تبدیلی کی روک تھام کا بل پاس ہو گیا، لیکن اسے قانون بننے کے لیے کچھ وقت انتظار کرنا پڑے گا۔ اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں اب یہ بل اگلے سال پیش کیا جائے گا کیونکہ فی الحال بھارتیہ جنتا پارٹی کے پاس کونسل میں اکثریت نہیں ہے لیکن جنوری میں نئے ارکان کے حلف لیتے ہی اکثریت مل جائے گی بتادیں کہ عیسائیوں کے ساتھ ساتھ کئی رضاکار تنظیمیں بھی اس بل کی مخالفت کر رہی ہیں۔ فی الحال بی جے پی کے پاس قانون ساز کونسل میں اکثریت نہیں ہے، ایسے میں حکومت اب یہ بل جنوری میں ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں لائے گی بی جے پی کا کہنا ہے کہ ایسے مزید قانون بنائے جائیں گے۔