رکن اسمبلی مکتھل چٹم رام موہن ریڈی کے ہاتھوں ترقیاتی کاموں کا افتتاح
آتماکور: آتماکور منڈل میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح رکن اسمبلی مکتھل چٹم رام موہن ریڈی کے ہاتھوں انجام پایا سب سے پہلے آتماکور مارکیٹ یارڈ میں کسانوں سے اناج خریداری پلانٹ کا افتتاح کیا، امرچنتہ میں رعیتو بندھو سمبھرالو (خوشی منانا) ، آتماکور دفتر تحصیلدار دفتر میں مستحقین میں شادی مبارک اور کلیان لکشمی کے بینک چیکس رکن اسمبلی کے ہاتھوں تقسیم عمل میں آئی، بعد ازاں بالکشٹاپور میں نئی تعمیر گرام پنچایت دفتر کا افتتاح عمل میں آیا، جواریل میں پھلی کی فصلوں کا معائنہ کرتے ہوئے کسانوں سے بات چیت کی، تپڈیم پلی،آرے پلی، کاتہ پلی، رایچنتل میں مقامی سطح پر ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرتے ہوئے اور سنگ بنیاد رکھتے ہوئے عوام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا رکن اسمبلی مکتھل چٹم رام موہن ریڈی نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی اولین ترجیح ریاست کو ہر لحاظ سے ترقی دینا چاہتے ہیں اس کیلئے چیف منسٹرکے چندرشیکھر راؤ کئی اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے راست عوام کو فائدہ ہورہا ہے ہر غریب ریاست تلنگانہ میں بہت سکون سے زندگی گذار رہے ہیں ان کے ہمراہ ایم پی پی بنگارو سرینواس، ضلع پریشد رکن ڈاکٹر شیوارجنی،تحصیلدار آتماکور سرینواس یادو، منڈل صدر روی کمار یادو، مارکیٹ یارڈ چیرمین ایس اے راجو، پی اے سی ایس چئیرمین گاڈی کرشنا مورتی، بلدیہ کمشنر بی این کے رامیش، بلدیہ چیرپرسن گائتری روی کمار، وائس چیرمین وجئے بھاسکر ریڈی، کوآپشن ممبر محمد محبوب پاشاہ، محمد ریاض علی، کونسلروں پوششی، منڈالا راماکرشنا،تبسم بیگم شیخ محسن الدین، سر پینچ توکورام نائیک، مقامی قائدین عوام اور دیگر موجود تھے۔