ریاست کے جونیر کالجس میں فائر سیفٹی آلات کی تنصیبث

   

طلبہ کا تحفظ اصل مقصد ، متعدد کالجس کو کلیرنس ، عنقریب مابقی کالجس کو بھی اجازت
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ڈائریکٹوریٹ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے طلبہ اور کالج کے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر ریاست کے 430 سرکاری جونیر کالجوں میں فائر سیفٹی آلات کی تنصیب شروع کردی ہے۔ ہائی کورٹ کی ہدایت پر خانگی کالجوں میں فائر سیفٹی کا سامان نصب کیا گیا تھا جس کے بعد سرکاری کالجوں پر بھی یہ عمل شروع کیا گیا ۔ انٹر میڈیٹ بورڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ تمام سرکاری کالجوں کے لیے فائر این او سی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ بورڈ نے اس اقدام کے لیے ایک کروڑ روپئے منظور کئے ۔ 430 کالجوں میں سے 398 کالجوں کو فائر کلیرنس مل گئی ہے اور مابقی 32 کالجس کو 8 جون سے پہلے ملنے کی امید ہے ۔۔ ش