ریاست ہوٹل کے کمروں کو ہلکے اور غیر علامات والے کورونا مریضوں کے لیے کووِڈ کیئر سینٹر بنائیں: مرکزی حکومت

   

نئی دہلی: ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر مرکزی حکومت نے ریاستوں سے کہا کہ وہ ہوٹل کے کمروں کو کووڈ کیئر سینٹر کے طور پر تیار کریں تاکہ ہلکے اور بغیر علامات والے کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کی جاسکے۔ مرکزی وزارت صحت میں ایڈیشنل سکریٹری آرتی آہوجا نے ریاستوں کو خط لکھا ہے اور کہا ہے کہ وہ ہوٹل کے کمرے اور اسی طرح کی دیگر رہائش کو کووڈ کیئر سینٹرز کے طور پر تیار کریں تاکہ ہلکے یا غیر علامات والے کیسوں کی دیکھ بھال کی جا سکے اور ان سب کو کووڈ ہسپتالوں سے منسلک کیا جائے