ریاض ایئرپورٹ پر ای گیٹس کے پہلے مرحلے کا آغاز

   

ریاض : سعودی عرب میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ای گیٹس کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ایس پی اے کے مطابق ریاض ایئرپورٹ پر ابتدائی طورپر ٹریول ہالز نمبر 3 اور4 پر ای گیٹس کو نصب کردیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ریاض ایئرپورٹ پر ای گیٹس کے افتتاح کے موقع پر سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلجنس اتھارٹی سدایا کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن شریف و دیگر بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جوازات بریگیڈیئر سلمان الیحیی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ای گیٹس کی تنصیب سے مسافروں کو سہولت میسر ہوگی۔ای گیٹس کی سہولت کے باعث انسانی مداخلت کے بغیر مسافر اپنے سفری معاملات خود کار طریقے سے انجام دے سکیں گے جس سے ان کا قیمتی وقت بھی بچے گا۔
ڈائریکٹر جنرل جوازات کے مطابق ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل خدمات اور سہولتیں مسافروں کی آسانی کیلیے مہیا کرنا ہے ۔ ای گیٹ مملکت کے شہریوں، مقیم غیرملکی اور زائرین کی سہولت کیلیے نصب کیے گئے ہیں۔