ریا چکروتی معمول کی سمت

   


ممبئی ۔بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں ریا چکرورتی کی نئی تصاویر پیپس نے اپنے کیمرے میں قید کی ہیں۔ اس دوران ریا چکرورتی گلابی رنگ کے خوبصورت لباس میں نظر آئیں۔ جلیبی سے شہرت پانے والی ریا نے تصویریں سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مقام بنالیا ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ریا چکرورتی کو مسلسل ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن جو تصویریں منظر عام پر آئی ہیں ان میں ان کے چہرے پر اس کا اثر نہیں ہے۔