ریتیلا طوفان: ریاض اور مشرقی علاقے متاثر

   

ریاض: سعودی عرب میں ریتیلا طوفان کل منگل کو دارالحکومت ریاض اور مملکت کے مشرقی علاقوں سے ٹکرا گیا۔ٹنوں مٹی کے ساتھ آنے والا یہ طوفان گرد و غبار کی شکل میں دارالحکومت ریاض سے ٹکرایا اور ریاض کی شمالی گورنریوں تک پہنچ گیا۔ آنے والے گھنٹوں میں یہ طوفان مزید آگے بڑھ سکتا ہے۔گردو غبار کا طوفان عراق کے صحراؤں سے اٹھا جو کویت سے گذر کر آج شام کو حفر الباطن اور الارطاویہ میں پہنچ گیا۔ دھول اور ریت کا طوفان منگل کی صبح سعودی دارالحکومت ریاض سے ٹکرایا۔طوفان نے وسطی علاقے اور مشرقی علاقے کی گورنریوں کو بھی متاثر کیا اور یہ حد نگاہ کو محدود کر دیا۔ سانس کے عارضے کے شکار افراد کے لیے یہ طوفان مزید مسائل پیدا کر سکتا ہے۔مملکت میں آنے والے گردو غبار کے طوفان پر سعودی عرب کی وزارت صحت نے دمہ کے مریضوں، بچوں، بوڑھوں اور دل کے مریضوں کو متعدد خطوں میں گردو غبار کی موجودہ لہر سے خبردار کیا۔ وزارت صحت نے سانس کے مسائل سے بچنے ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔