ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا نے آج ریپو ریٹ میں 0.35 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے جبکہ مہنگائی میں نرمی کی توقع کے درمیان رواں مالی سال کے لیے اقتصادی ترقی کی پیشن گوئی کو کم کیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے مکانات، کاریں اس کے ساتھ ساتھ ہر قسم کاقرض مہنگا ہو جائے گا۔یہ فیصلہ ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کی سہ روزہ دو ماہی جائزہ میٹنگ میں اکثریت کی بنیاد پر کیا گیا۔ کمیٹی کی میٹنگ آج صبح ختم ہوئی جس میں کئے گئے فیصلے کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے مسٹر داس نے کہا کہ اکثریت کی بنیاد پر کمیٹی نے ریپو ریٹ میں 0.35 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ فوری اثر سے نافذ ہو گیا ہے ۔ اب ریپو ریٹ 5.90 فیصد سے بڑھ کر 6.25 فیصد ہو گیا ہے ۔