ریزرو سب انسپکٹر میٹرو ٹرین میں سفر کے دوران فوت

   

حیدرآباد ۔ /11 اگست (سیاست نیوز) میٹرو ریل میں سفر کرنے کے دوران پولیس اسسٹنٹ ریزرو سب انسپکٹر فوت ہوگیا ۔ 45 سالہ چنارام یادگیری جو عادل آباد سیکنڈ بٹالین میں اے آر ایس آئی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا تھا ۔ یادگیری آج صبح 7 بجے سکندرآباد میں ڈیوٹی انجام دینے کے بعد میٹرو ریل کے ذریعہ سکندرآباد تا اوپل کیلئے روانہ ہوا تھا کہ تارناکہ حبشی گوڑہ میٹرو اسٹیشن پر اچانک بے ہوش ہوگیا اور گرپڑا ۔ میٹرو ریل سکیورٹی عملہ نے یادگیری کو ناچارم کے ایک ہاسپٹل منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے بعد معائنہ اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس ناچارم نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کیا اور نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔