ریسلر سیمی زین نے عمرہ ادا کیا ، تصاویر وائرل

   

مکہ مکرمہ ۔ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل ریسلر سیمی زین نے عمرہ ادا کرلیا۔ سیمی زین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ پروفیشنل ریسلر اور ریسلنگ کی دنیا میں رہتے ہوئے میں ایسی جگہوں پرگیا اور میں نے ایسی چیزیں دیکھیں جن کا میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔انہوں نے لکھا کہ ریسلنگ کی دنیا (ڈبلیو ڈبلیو ای) نے مجھے ناقابل یقین تجربات سے بھری زندگی فراہم کی ہے جسے میں ہمیشہ پسندکروں گا اور اس فہرست میں مسجد الحرام سب سے اوپر ہے۔واضح رہے کہ 38 سالہ سیمی زین کا اصلی نام رامی سبعی ہے اور وہ ریسلنگ کیریر کے دوران کئی خطابات جیت چکے ہیں۔ سیمی زین کینیڈا میں پیدا ہوئے اور ان کے والدین کا تعلق شام سے ہے جنہوں نے کینیڈا نقل مکانی کی تھی۔