نئی دہلی :ارب پتی مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے غیر ملکی کرنسی بانڈ میں 4 ارب ڈالر جمع کیے ہیں۔کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ ان بانڈز پر ششماہی سود قابل ادائیگی ہوگا اور یہ تمام بانڈز غیر محفوظ اور غیرسبورڈنیٹڈ ہیں۔ اس نے کہا کہ اس رقم کا استعمال قرض کی ادائیگی کے لیے کیاجائے گا۔کمپنی نے کہا کہ یہ اس کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ یہ اب تک ملک میں غیر ملکی کرنسی بانڈز میں جمع کی گئی سب سے بڑی رقم ہے ۔اس نے کہا کہ اس کے اس بانڈ کو تقریباً تین گنا سبسکرپشن ملا اوریہ 11.5 ارب ڈالرکے برابر تھا۔ اس میں ایشیا، یورپ اور امریکہ کے 200 سے زائد سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔