ریلوے اسٹال اب ہمہ مقصدی ہوگا

   

مرادآباد:21 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) شمالی ریلوے روٹ کے اسٹیشن پر اے ایچ وہیلر کے اسٹال کو اب کثیر المقاصد بنانے کی تیاری کی جارہی ہے جس کے تحت اب اسٹال پر پیک فوڈ سے لے کر دوائیوں تک ہر چیز ملے گی۔اس ضمن میں ریلوے کی طرف سے ہری جھنڈی مل گئی ہے ۔ اب لائسنس فیس کے لئے ہیڈکوارٹر پر بات چیت چل رہی ہے ۔ شمالی ریلوے کو چھوڑ کر ریلوے کے دیگر زون میں ان بک اسٹالوں پر یہ نئی سہولت شروع بھی کی جاچکی ہے ۔