ممبئی : سنٹرل ریلوے ، ممبئی ڈویژن نے مسافروں کی سہولت اور انہیں جلد از جلد سفر کی مکمل معلومات فراہم کرنے کے مقصد سے ایک نیا کیو آر کوڈ پر مبنی معلوماتی نظام شروع کیا ہے ۔ اس نظام کے تحت مسافر ایک سادہ اسکین کے ذریعے حقیقی وقت کی معلومات تک بآسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ اقدام سفر کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو فوری اور آسان انداز میں ضروری معلومات دستیاب ہو سکیں۔ اس نظام کا اطلاق فی الحال چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس، دادر، لوک مانیا تلک ٹرمینس (LTT) اور پنویل ریلوے اسٹیشنوں پر کیا گیا ہے ، جہاں سے روانہ ہونے والے مسافر اسٹیشنوں پر نمایاں مقامات پر دستیاب QR کوڈ کو اسکین کر کے کئی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔