حیدرآباد2فروری (یو این آئی) لفٹ میں گنجائش سے زائد مسافرین کے ہونے کے سبب چلتی لفٹ اچانک رک گئی جس کے نتیجہ میں ان افراد کو لفٹ میں تقریبا تین گھنٹے گذارنے پڑے ۔یہ واقعہ آندھرا پردیش پرکاشم کے مرکاپورم پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق مختلف علاقوں سے مسافر پلیٹ فارم تبدیل کرنے اسٹیشن پر لفٹ میں سوار ہوئے ۔ گنجائش سے زائد مسافرین کی وجہ سے لفٹ درمیان میں اچانک رک گئی۔ اس کی وجہ سے مسافرین لفٹ میں تقریبا تین گھنٹے پھنسے رہے ۔ مسافروں کی چیخ و پکار پر ریلوے پولیس وہاں پہنچ گئی۔ ٹکنیشن دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کو انہیں باہرنکالنے میں کافی جدوجہد کرنی پڑی۔