ریلوے اسٹیشن کی دیوار پر سبز رنگ ۔ ہندو تنظیموں کا احتجاج

   

بنگلور : کرناٹک میں کلبرگی ریلوے اسٹیشن کی دیواروں پر سبز رنگ کرنے کے خلاف ہندو تنظیموںنے منگل کو احتجاج کیا ۔ تنظیموں کے کارکنوں نے کلبرگی ریلوے اسٹیشن پر لگے سبز رنگ کو فوری طورپر نکال دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا اور کہا کہ ریلوے اسٹیشن کو مسجد بنادیا گیا ہے ۔ جس کے باعث ریلوے اسٹیشن پر کشیدگی پیداہوگئی ۔ ان کارکنوں نے 15 دن کے اندر سبز رنگ نہ نکالنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی ۔