ریمپ واک میں سینڈل نے ماڈل کو ناکام کردیا

   

نیویارک : امریکہ کی سپر ماڈل کرسٹین میک مینامی ریمپ واک کے دوران اونچی ایڑھی کی سینڈل پہن کر چلنے کی کوشش کرتی رہیں تاہم توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور گر گئی۔ سوشل میڈیا پر پیرس فیشن ویک سے وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی ماڈل کو ان کی ویلنٹینو کی اونچی ہیلز نے ریمپ واک کے دوران دھوکا دے دیا۔ لیکن ماڈل نے بھی ہمت نہ ہاری ابتداً ویلنٹینو کی ان اونچی ہیلز پر ہی غصہ ہوگئیں اور اس ہی برانڈ کی ہیلز کو نکال پھینکا جس کے لئے ریمپ واک کر رہی تھی اور پھر ہمت کرکے کھڑی ہوئیں، اپنی ریمپ واک مکمل کی تاہم اس کے بعد وہ مزید چل نہ سکیں۔ انتظامیہ کے مطابق ان کے پیروں میں شدید چوٹ آگئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو تقریباً 21.4 ملین بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین کہ مطابق کم و بیش ہر سال بار ہی اس طرح کے حادثے پیش آتے رہتے ہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کرسٹین میک مینامی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ انہیں یہ ہیلز بیک اسٹیج پر بھی آرام دہ نہیں تھیں اور زبردستی پہن کر ریمپ واک کے لئے آئی تھیں۔