ریونت ریڈی، مہیش کمار گوڑ اور کے سی آر کی عیدالفطر کی مبارکباد

   

حیدرآباد 30 مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تلنگانہ عوام بالخصوص مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ حضور نگر میں راشن شاپس کے ذریعہ باریک چاول کی سربراہی اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں چیف منسٹر نے بطور خاص مسلمانوں اور ریاست کے عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرکے ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ نے بھی مسلمانان تلنگانہ کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرکے اپنے پیام میں کہاکہ ایک ماہ تک روزے و عبادات کی تکمیل کے بعد عیدالفطر منائی جاتی ہے جو مسلمانوں میں اہمیت کی حامل ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ مقدس قرآن مجید کا نزول رمضان المبارک میں ہوا تھا اور اِس مقدس ماہ کی تکمیل کے بعد عید کے اہتمام پر وہ مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ قائد اپوزیشن اور بی آر ایس کے سربراہ کے چندرشیکھر راؤ نے بھی مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی اور ریاست میں ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔1