ریونت ریڈی متوقع صدر پردیش کانگریس

,

   

حیدرآباد ۔ کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ملکاجیری اے ریونت ریڈی کو صدر پردیش کانگریس بنائے جانے کی توقع ہے ۔ ۔ سوشیل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہورہی ہے کہ اتم کمار ریڈی کے استعفی کے بعد کانگریس ہائی کمان کی جانب سے اس استعفی کو قبول کرنے یا مسترد کرنے کا فیصلہ ہونے کے بعد ہی ریونت ریڈی یا کسی اور لیڈر کو یہ ذمہ داری دی جاسکتی ہے ریونت ریڈی ریاست تلنگانہ میں کانگریس کے سرگرم لیڈر ہیں ۔ انہوں نے جی ایچ ایم سی کے انتخابات میں کانگریس پارٹی کی شکست کیلئے میڈیا کو ذمہ دار ٹہرایا۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ میڈیا نے انتخابات میں ذمہ دارانہ رول ادا نہیں کیا ۔ ٹی آر ایس اور بی جے پی نے اپنی دولت کی طاقت پر میڈیا کو خرید لیا تھا ۔