ریونت ریڈی نے کچن میں طلبہ کیلئے روٹی تیار کی

   

اسکول بس میں سفر ، طلبہ کے ساتھ فٹبال کھیلا
حیدرآباد ۔17 ۔ جون (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تلنگانہ ماڈل اسکول کے کچن کا اچانک دورہ کرتے ہوئے طلبہ کیلئے غذاؤں کی تیاری کا جائزہ لیا۔ چیف منسٹر نے کچن میں اسٹاف کے ساتھ روٹی بنانے میں مدد کی اور انہوں نے خود کئی روٹیوں کو تیار کیا۔ چیف منسٹر نے ازراہ مذاق باورچی خانہ کی خواتین سے پوچھا کہ کیا وہ ان کی طرح پوری تیار کرسکتے ہیں۔ چیف منسٹر نے خود پوری تیار کر کے دکھائی اور خواتین اسٹاف کو صحت و صفائی کے ساتھ غذاؤں کی تیاری کا مشورہ دیا۔ چیف منسٹر نے اسکولی طلبہ کے ساتھ ناشتہ کیا ۔ چیف منسٹر نے طلبہ سے تیار کی گئی غذاؤں کے بارے میں معلومات حاصل کی اور تغذیہ بخش غذاؤں کی تیاری کا مشورہ دیا۔ چیف منسٹر نے پری پرائمری کلاس رومس میں بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے لائبریری، کلاس رومس ، انوویشن لیاب ، فزکس ، بوٹنی اور کمیسٹری لیباریٹریز کا معائنہ کیا۔ اسکول کے افتتاح کے موقع پر چیف منسٹر نے امرود کا پودہ لگایا۔ انہوں نے ڈانس اور میوزک رومس کا معائنہ کیا۔ چیف منسٹر فٹبال گراؤنڈ گئے اور کچھ دیر طلبہ کے ساتھ فٹبال کھیلا۔ انہوں نے فٹبال ٹیم کے ساتھ گروپ فوٹو کھچوائی۔ چیف منسٹر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اروٹلہ پہنچے اور ہیلی پیاڈ سے اسکول تک اسکول کی بس میں سفر کیا۔ اسکول کیلئے خصوصی بس فراہم کی گئی ہے۔ 1/k