چتوڑ گڑھ: چتوڑ گڑھ ضلع پولیس کے ایک کانسٹیبل کو جس نے راجستھان میں گزشتہ سال منعقدہ ٹیچر اہلیت ریٹ امتحان میں اصلی امیدوار کی جگہ جعلی دستاویزات تیار کرکے خود امتحان میں شرکت کی تھی، کو ریاستی ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ راجن دشینت نے بتایا کہ سال 2018 میں کانسٹیبل کے عہدے پر بھرتی ہونے والے اشوک کمار کافی عرصے سے رضاکارانہ طور پر غیر حاضر تھے ، جن کی تربیتی مدت بھی پوری نہیں ہوئی تھی۔غیر حاضری کے دوران کانسٹیبل اشوک کمار کو ریٹ امتحان میں جعلی دستاویزات تیار کرکے ساتھی ملزمان کے ساتھ ملی بھگت کرکے امتحان میں امیدوار کو کامیاب کرانے اور نوکری دلانے کے نام پر رقم لینے کے معاملے میں ریاستی ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے ۔