سون بھدر : اتر پردیش میں سون بھدر کی دودھی سیٹ سے بی جے پی کے ایم ایل اے رام دلار گونڈ کو ایک نوعمر لڑکی کے ساتھ عصمت دری کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے بی جے پی ایم ایل اے گونڈ کو 25 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ جرمانے کی رقم متاثرہ کو ملے گی۔سون بھدر کی ایم پی۔ایم ایل اے عدالت نے ایک نوعمر لڑکی کی عصمت دری کے معاملے میں یہ فیصلہ سنایا ہے۔ نومبر 2014 میں میئر پور تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور آٹھ سال کی طویل سماعت کے بعد فیصلہ آیا ہے۔واقعہ کے وقت گونڈ کی بیوی گاؤں کی پردھان تھی۔ ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے بی جے پی ایم ایل اے رام دلار گونڈ کو 25 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ایم پی ایم ایل اے کورٹ کے جج احسان اللہ خان نے جرمانے کی پوری رقم متاثرہ کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد بی جے پی اور ایم ایل اے کے حامیوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ حکم کے بعد رام دولار گونڈ کا قانون سازی کا نقصان یقینی سمجھا جاتا ہے۔ ایم ایل اے کے وکیل نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ 12 دسمبر کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے بی جے پی ایم ایل اے گونڈکو عصمت دری کے معاملے میں قصوروار قرار دیا تھا۔ منگل کو سماعت کے بعد ایم پی ایم ایل اے کورٹ کے جج احسان اللہ خان نے سزا سنانے کیلئے 15 دسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔بی جے پی کے ایم ایل اے رام دلار گونڈ کو ریپ کیس میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔متاثرہ کے بھائی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نو سال بعد انصاف ملا ہے۔منگل کو سماعت کے دوران آئے متاثرہ کے بھائی سے اس حوالے سے بات کی گئی، تو اس نے کہا کہ وہ عدالت کے فیصلے سے بہت خوش ہے۔ نو سال کی جدوجہد کے بعد آج اسے انصاف ملا ہے۔ متاثرہ کے بھائی کی شکایت پر گونڈ کے خلاف نو سال قبل عصمت دری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یہ فیصلہ تین دن قبل آیاتھا۔