ریڈ روز فنکشن پیالیس نامپلی میں کل ’ میگا جاب میلہ ‘

   

۔۔24 کمپنیوں کی شرکت ، چار ہزار سے زائد ملازمتیں حیدرآباد سٹی پولیس کے انتظامات
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بے روزگار نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کے لیے حیدرآباد سٹی پولیس کے زیر اہتمام 24 جولائی 2021 بروز ہفتہ ریڈ روز پیالیس فنکشن ہال نامپلی میں ’ میگا جاب میلہ ‘ رکھا گیا ہے ۔ میلہ کا آغاز صبح 9-30 بجے ہوگا ۔ اس جاب میلہ میں چار ہزار سے زائد مختلف جائیدادوں کے لیے انٹرویوز منعقد ہوں گے ۔ ایسے امیدوار جو پیشہ وارانہ ہو یا پھر روایتی تعلیمی میدان قابلیت رکھتے ہوں وہ مختلف کمپنیوں میں حصول ملازمتوں کے لیے انٹرویوز کے لیے رجوع ہوسکتے ہیں ۔ امیدواروں کو چاہئے کہ وہ وقت کی قدر کریں اور مقررہ وقت پر مقام انٹرویوز کو اپنے ہمراہ اصل اسناد اور زیراکس سرٹیفیکٹس کے ساتھ رجوع ہوں ۔ جاب میلہ میں 24 مختلف کمپنیاں شرکت کریں گے ۔ حیدرآباد سٹی پولیس نے نوجوانوں سے خواہش کی کہ وہ اس موقع سے بھر پور استفادہ کریں ۔۔