ریکارڈ سطح پر برقی کا استعمال : مشرف فاروقی

   

گزشتہ سال مئی کا ریکارڈ جاریہ سال مارچ میں ٹوٹ گیا
حیدرآباد : /29 مارچ (سیاست نیوز) جنوبی تلنگانہ پاور ڈسٹری بیوشن کارپور یشن کے حدود گریٹر حیدرآباد کے تحت جمعرات /28 مارچ کو 79.48 ملین یونٹس ریکارڈ سطح پر برقی استعمال ہونے کا ریکارڈ درج ہوا ہے ۔ گزشتہ سال /19 مئی 2023 ء کو 79.33 ملین یونٹس برقی استعمال ہونے کا ریکارڈ درج ہے ۔ گزشتہ سال ماہ مئی جو برقی استعمال ہوئی ہے ۔ جاریہ سال مارچ میں ہی اتنی برقی استعمال ہوئی ہے ۔ گزشتہ سال ماہ مارچ میں سب سے زیادہ 67.97 ملین یونٹس برقی استعمال ہوئی تھی ۔ لیکن جاریہ سال مارچ میں 70.97 ملین یونٹس برقی استعمال ہوئی ہے ۔ اس طرح تقریباً 22.7 فیصد زیادہ برقی گزشتہ سال کے بہ نسبت استعمال ہوئی ہے ۔ موسم گرما میں طلب کے مطابق برقی دستیاب ہے ۔ جس کی وجہ سے بلاوقفہ برقی سربراہی کی جارہی ہے ۔ جس کا نتیجہ ہے کہ دن بہ دن برقی کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے ۔ جاریہ سیزن میں 90 ملین یونٹس برقی استعمال ہونے کا امکان ہے ۔ طلب کے مطابق برقی کی سربراہی کیلئے زائد لائن ، ٹرانسفارمرس اور دیگر انتظامات کی ضرورت ہے ۔ ریاست میں برقی کی زیادہ سے زیادہ مانگ /30 مارچ 2023 ء تک 15497 میگا واٹ تھی اور کم از کم ڈیمانڈ 15623 میگا واٹ درج ہوئی ۔ گزشتہ سال /14 مارچ کو سب سے زیادہ برقی کی کھپت 297.89 ملین یونٹ تھی اس سال /14 مارچ 2024ء کو 308.54 ملین یونٹ ریکارڈ کی گئی ۔ ایس پی ڈی سی ایل میں بھی کھپت بلندی پر ہے ۔ /3 مارچ 2023 ء کو 188.60 ملین یونٹ تھی اور اس سال /13 مارچ 2024 ء کو 202.45 ملین یونٹ ریکارڈ کی گئی ۔ ایس پی ڈی سی ایل کے حدود میں مزید برقی ریکارڈ ہونے کی گنجائش ہے ۔ سی ایم ڈی مشرف فاروقی ہر دن برقی کی سربراہی پر صبح 8.30 بجے تمام زونس کے سرکلس کے سی جی ایم اور ایس ای کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے برقی کی طلب اور سپلائی عملہ کی حاضری اور حساس مقامات پر اچانک دورے کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ فیوز آف کال دفاتر کو مستحکم کرنے کیلئے دیگر محکموں جیسے CBD لائینس جیسے شعبوں کو یکجا کرنے کی ذمہ داری اسسٹنٹ انجنیئرس کو دی گئی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 212 سیکشن سطح کے FOC میں تقریباً 800 افراد پر مشتمل عملہ دستیاب ہے ۔ مشرف فاروقی نے تمام شعبوں کے عہدیداروں کو ہر دن صبح 9 بجے ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ 2