ریگن ایئرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹر پروازوں پر پابندی

   

نیویارک : امریکی ایوی ایشن نے ریگن ایئرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹر پروازوں پر پابندی لگا دی۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹروں کی پروازوں پر پابندی غیر معینہ مدت کیلئے لگائی گئی ہے۔ خبر ایجنسی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ریگن ایئرپورٹ اور اطراف میں صرف طبی اور پولیس ہیلی کاپٹر کو پرواز کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ایک مسافر طیارہ اور ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرانے کے حادثہ میں 67 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔