امریکہ کے معروف ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر دو امریکی ایئرلائنز کے طیارے اس وقت آپس میں ٹکرا گئے جب دونوں طیارے روانگی کیلئے رن وے پر تیار تھے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے مطابق خوش قسمتی سے اس تصادم کے نتیجے میں کسی بھی مسافر یا عملے کو چوٹ نہیں آئی نیویارک جانے والی پرواز میں تین امریکی کانگریس کے اراکین بھی سوار تھے جن میں سے ایک نمائندہ جوش گوٹ ہائمر نے سوشل میڈیا پر اس بات کی تصدیق کی کہ تصادم اس وقت ہوا جب دونوں طیارے ٹیک آف کی اجازت کے لیے انتظار کر رہے تھے ریگن نیشنل ایئرپورٹ امریکہ کا سب سے مصروف سنگل رن وے ایئرپورٹ سمجھا جاتا ہے اور حالیہ مہینوں میں یہاں متعدد خطرناک واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں دونوں طیارے اپنی طاقت پر ٹرمینل واپس لوٹ آئے اور انہیں معائنہ کے لیے سروس سے ہٹا دیا گیا امریکن ایئرلائنز کے مطابق دونوں طیاروں کے ونگلیٹ کو نقصان پہنچا ہے اور تمام مسافروں کو متبادل پروازوں کے ذریعہ روانہ کیا گیا۔