ریہانہ کے برانڈ فینٹی کے خلاف این سی پی سی آر سے آر ایس ایس سے وابستہ تنظیم نے شکایت درج کرائی

,

   

ریہانہ نے کچھ دن قبل ہندوستان کسانوں کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے سوشیل میڈیاپلیٹ فارم پر آگ لگادی تھی
حیدرآباد۔ایسا لگ رہا ہے کہ ہندوستان کی دائیں بازو تنظیمیں بالخصوص آر ایس ایس سے وابستہ ادارے ہندوستان کے کسانوں کی حمایت میں عالمی شہریت یافتہ گلوکار ریہانہ کے ٹوئٹ کی سچائی کو تسلیم کرنا نہیں چاہا رہے ہیں۔

آر ایس ایس سے وابستہ لیگل رائٹس ابزوریٹری(ایل آر او) نے نیشنل کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال(این سی پی سی آر) سے شکایت کرتے ہوئے استفسار کیاکہ وہ اس بات کی جانچ کریں کہ آیا امریکی پاپ اسٹار ریہانہ کے کاسمٹک پروڈکٹ کمپنی فینٹی کے پاس جھارکھنڈ ریاست سے معدنیات ایم ائی سی اے نکلنے کے لئے ”سپلائی چین کلیئرنس سرٹیفکیٹ ہے“۔

اپنی شکایت میں ایل آر او کے ونئے جوشی نے الزام لگایاہے کہ فیٹی ”بلڈ ایم ائی سی اے“ نکالتا ہے‘ جہاں پر لفظ
بلڈ قدرتی وسائک کے لئے استعمال کیاجاتا ہے جو انسانی زندگی او ربچہ مزدور ی کی قیمت پر نکالا جاتا ہے۔

جوشی نے اپنی شکایت میں لکھا کہ جس طرح کی ”رپورٹس“ ہیں (سیفی نیوز کے ایک ارٹیکل کا لنک شامل“ کیا‘ اس کے بموجب فینٹی ”بلڈ ایم ائی سی اے“ جھارکھنڈ کے کوڈرام‘ گریدھا‘ اور ناوادا سے استعمال کررہا ہے۔ جوشی نے شکایت میں کہاکہ ”اس بات کی حقیقت کو جاننے کے لئے ایم ائی سی اے بچہ مزدوری سے پاک ہے‘ یہاں پر سند دینے والی ایجنسیاں ہیں۔

مگرمیڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ فینٹی بیوٹی کے پاس سپلائی چین کلیئرنس‘ ایس سی سی سی یاپھرد ونوں میں سے ایک کی سند نہیں ہے“۔

اس میں مزید کہاگیاہے کہ این سی پی سی آر معاملے کی جانچ کرے اور استفسار کیاگیاہے کہ ”کمپنی کے مالکین اورکمپنی کے خلاف مناسب پینل کاروائی شروع کی جائے“۔

ریہانہ نے کچھ دن قبل ہندوستان کسانوں کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے سوشیل میڈیاپلیٹ فارم پر آگ لگادی تھی۔

ان کے ٹوئٹ نے دائیں بازو سونچ کے دور کو کھینچ لیا۔ اس کے فوری بعد کئی اہم شخصیات بشمول کرکٹر‘ ستارے (جیسے لتا منگیشکر اور سچن تنڈولکر) نے نئے زراعی قوانین کی تائید وحمایت کی جس کے خلاف کسان احتجاج کررہے ہیں۔

مذکورہ ٹوئٹس جومختلف اہم شخصیات کی جانب سے پوسٹ کئے گئے تھے وہ منظم اور ریہانہ کے جواب میں صاف دیکھائی دے رہے تھے‘ کیونکہ ان کا انداز‘ خطاب اور ہیش ٹیگ میں یکسانیت واضح طور پر جھلک رہی تھی۔