زائرین

   

رجب ، شعبان اور رمضان میں عمرہ کی تعداد میں اضافہ ہوگا
ریاض (کے این واصف ): مملکت کی حج و عمرہ و زیارت امور کی قومی کمیٹی کے رکن سعید باحشوان نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ تین ماہ (رجب، شعبان اور رمضان المبارک) کے دوران بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا-العربیہ نیٹ کے مطابق 201 عمرہ کمپنیاں و ادارے عمرہ زائرین کو مملکت آمد سے لے کر وطن کے لیے روانگی تک بہترین خدمات فراہم کریں گے-یہ توقعات ایسے ماحول میں کی جا رہی ہیں جب پاکستان، انڈیا، ازبکستان، لیبیا، مصر، تیونس، الجزائر اور انڈونیشیا سے عمرہ زائرین کی آمد کے حوالے سے کارروائی شروع کردی گئی ہے-باحشوان نے کہا کہ 201 عمرہ کمپنیاں و ادارے سعودی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولتوں اور عظیم الشان منصوبوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عمرہ زائرین کو مطلوبہ سہولتیں ہروقت فراہم کریں گے