زبیر کو آزاد کرو۔ راہول‘ اویسی اوردگیر نے الٹ نیوز صحافی کی گرفتاری کی مذمت کی

,

   

دہلی پولیس کی جانب سے پیر کے روز ایک تازہ درج مقدمہ میں الٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی گرفتاری کے پیش نظر‘ ٹوئٹر پر صارفین حقائق کی جانچ کرنے والے صحافی کی حمایت میں آگے ائے اور گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

کانگریس پارٹی لیڈر راہول گاندھی‘ ایس پی سربراہ اکھیلیش یادو اور کانگریس لیڈر ششی تھرور ان کے لوگوں میں شامل ہیں جنھوں نے زبیر کی حمایت میں آواز اٹھائی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کو اس کے”متعصبانہ“ رویہ کے لئے شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

پولیس کے بموجب ایک مخصوص مذہبی گروپ کے جذبات کو مبینہ ٹھیس پہنچانے کے معاملے میں محمد زبیر کو قومی درالحکومت دہلی میں پیر کے روزگرفتار کیاگیاہے۔

بتایاجارہا ہے کہ اسپیشل سل پولیس اسٹیشن کی جانب سے پیر کے روز ایک کرائم کی تحقیقات میں زبیر نے حصہ لیناشروع کیاتھا۔

تاہم اس ماہ کی شروعات میں ایک ٹوئٹر ہینڈل نے پولیس کو یہ جانکاری دی تھی کہ محمد زبیر نے سابق میں ایک متنازعہ ٹوئٹ بھیجا تھا اور اس کے سوشیل میڈیا فالورس نے دھمکی میں نفرت انگیز تقریر اور سلسلہ وار مباحثہ کو فروغ دیاتھا۔

ڈپٹی کمشنر پولیس کے پی ایس ملہوترہ نے کہاکہ ”ان کا کردار قابل اعتراض ہے۔

اس علیحدہ معاملے میں جو ائی پی سی کی دفعہ 153اے اور295اے کے تحت درج کیاگیا ہے ان سے جانچ کی جائے گی“۔راہول گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ”بی جے پی کی نفرت‘ تعصب‘ جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے ہر شخص کے لئے خطرہ ہے۔

ایک حق کی آواز کی گرفتاری صرف ہزاروں مزید کو پیش کریگی۔ سچ کی ہمیشہ سچائی پر جیت ہوئی ہے“

اترپردیش کے سابق چیف منسٹر اکھیلیش یادو نے بھی محمد زبیر کی حمایت میں ٹوئٹ کیا۔انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ ”جھوٹ کے سوداگروں کو سچائی کی تحقیقات کرنے والے پسند نہیں ہیں۔جنھیں اپنے آستین میں پالنا پڑتا ہے اور جو زہر تھوکتے ہیں“۔ ساتھ میں صحافی کی تصویر پر مشتمل ایک نیوز ارٹیکل بھی چسپاں کیا

اے ائی ایم ائی ایم صدر اور رکن پارلیمنٹ لوک سبھا اسدالدین اویسی نے ٹوئٹ کیاکہ”زیر بیر کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہیں بغیر کسی نوٹس اور کسی نامعلوم ایف ائی میں گرفتار کیاگیاہے۔

طریقہ کار کی مکمل خلاف ورزی کی گئی ہے۔ دہلی پولیس مخالف مسلم نسل کشی کے نعروں پر کوئی کاروائی نہیں کرتی ہے مگر آسانی کے ساتھ نفرت پر مشتمل تقریروں کی رپورٹنگ کرنے اور غلط جانکاری کا جواب دینے والے”جرم“ کے خلاف کاروائی کرتے ہے۔


https://twitter.com/ShashiTharoor/status/1541433897321435137?s=20&t=T9cvUD7Dbpt_PzJEy1rpsg

https://twitter.com/alishan_jafri/status/1541440835404722177?s=20&t=HQxUutVFKDs45bSFpHNGyw


https://twitter.com/khanthefatima/status/1541435899140923393?s=20&t=FXuPRPpqPu9xBtuhT-n57Q


https://twitter.com/dhanyarajendran/status/1541439416358514688?s=20&t=o7DNWbE4aUiCV5VBiFRX6g