سنگرور (پنجاب) ۔ /15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب کے ایک موضع میں 37 سالہ دلت شخص کو 4 افراد نے ملکر مبینہ طور پر شدید زدوکوب کیا ۔ لاٹھیوں اور سلاخوں سے اس کو بے رحمی سے مارا ۔ درد سے کراہتے ہوئے دلت شخص نے پانی دینے کی اپیل کی تو اسے پیشاب پینے کیلئے مجبور کیا گیا ۔ ایک کھمبے سے باندھ کر پرانے تنازعہ پر اسے سزاء دی گئی ۔ پولیس نے کہا کہ متاثرہ شخص نے بتایا کہ جب اس نے مارنے والوں سے پانی مانگا تو انہوں نے پیشاب پینے کیلئے مجبور کیا ۔ پولیس نے کہا کہ اب تک اس سلسلے میں کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی ہے ۔