زراعت بی آر ایس حکومتمیں ترجیحی شعبہ : نرنجن ریڈی

   

حیدرآباد31 دسمبر ( یو این آئی) وزیر زراعت سنگی ریڈی نرنجن ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت زراعت اور زراعت سے متعلق شعبوں کو ترجیح دے رہی ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے کسانوں کی بہبود کیلئے رعیتو بندھو اوررعیتوبیمہ کے ساتھ 24 گھنٹے مفت بجلی کی اسکیموں کو متعارف کیا ہے انہوں نے ونپرتی ضلع کے گوپال پیٹ میں جاگیردار نہر میں 4.5 کلو میٹر آبپاشی کا پانی جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ جاگیردار نہر کے احیا سے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فصل اگانے رعیتو بندھو اسکیم کی دسویں قسط کسانوں کے کھاتوں میں جمع کر دی ہے ۔ بعد ازاں انہوں نے مونگ پھلی کے کسانوں سے بات چیت کی۔