زراعت کے شعبہ میں بچہ مزدوری کے مسئلہ پر ماہرین کا خطاب

   

حیدرآباد ۔3مارچ ( سیاست نیوز) بچہ مزدوری اور انہیں فراہم کی جانے والی اجرتوں کا مسئلہ ہمیشہ ہی توجہ کا مرکز رہا ہے ۔ اس ضمن میں انیبلنگ چائیڈ اینڈ ہیومن رائٹس ویتھ سیڈ آرگنائزیشن ( ای سی ایچ او ) میں باضابطہ ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت اس زمرہ میں موجود تمام فریقین سے اس بات کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ بیجوں کی سربراہی اور مزدوروں کو بہتر اجرت فراہم کرنے کا تیقن دیا جائے ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے گوکل ریسرچ کے ڈاکٹر ڈی وینکٹیشورا نے کہا کہ بچہ مزدوری سماجی اور معاشی مسائل میں ایسے پیوست ہے جیسے جڑیں ہوں ۔ حیدرآبادی یونیورسٹی کے ماہر پروفیسر کے سی سوری ، رنجیت پرکاش اور دیگر دانشوروں نے بھی ورکشاپ سے خطاب کیا ۔