زراعت کے شعبہ میں کسانوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا

   

ادے پور : راجستھان حکومت کی جانب سے ریاست میں زراعت، باغبانی اور مویشی پروری کے شعبوں میں نمایاں کام کرنے والے سرکردہ کسانوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر راجیشوری راناوت نے کہا کہ ان ایوارڈز کیلئے ہر پنچایت سمیتی سطح پر پانچ کسانوں کا انتخاب کرکے ہر سرگرمی کے مطابق زراعت، باغبانی، مویشی پالن، ڈیری اور ماہی پروری، نامیاتی کاشتکاری، اختراعی کھیتی، زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن جیسی ہر سرگرمیوں میں بہترین کام کرنے والے کسانوں میں سے ایک ایک کا انتخاب کیا جائے گا۔ پنچایت سمیتی سطح پر منتخب کسانوں میں سے 10 بہترین کسانوں کو ضلع سطح پر منتخب کیا جائے گا اور ہر ایک کے تمام اضلاع سے منتخب کسانوں میں سے ریاستی سطح پر 10 بہترین کسانوں کا انتخاب ہوگا۔ ایوارڈ کے تحت ہر سرگرمی کیلئے پنچایت سمیتی کی سطح پر 10,000 روپے ، ضلع کی سطح پر 25,000 روپے اور ریاستی سطح پر 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔