زرداری کی عدالتی تحویل میں توسیع

   

اسلام آباد ، 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک صدرنشین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی عدالتی تحویل میں جمعہ کو مزید تین دن کی توسیع کردی گئی ۔ مسٹر زرداری کو اب 19 اگست کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ مسٹر زرداری نے بھی احتساب عدالت سے جیل میں زمرۂ اول اور طبی سہولیات دینے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ان کے احکامات کے باوجود انہیں بیٹیوں سے ملنے کی اجازت نہیں ہے ۔ جعلی اکاؤنٹ معاملے کے ملزم مسٹر زرداری کو آج احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے سامنے پیش کیا گیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے وکیل مظفر عباسی نے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے میں کوئی نیا موڑ سامنے آیا ہے لہٰذا ان کی حراست میں توسیع کی جانی چاہئے۔ مسٹر زرداری کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے ۔