زرعی شعبہ کو 7 گھنٹے برقی سربراہی سے فصلوں کو نقصان

   

حکومت وعدہ سے منحرف : ریونت ریڈی
حیدرآباد۔15 ۔ اپریل (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے زرعی شعبہ کیلئے محض 7 گھنٹے برقی کی سربراہی سے متعلق اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ایسے وقت جبکہ فصلیں تیار ہونے کے مرحلہ میں ہے، اچانک برقی کٹوتی سے کسانوںکو مشکلات سے دوچار کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان فصلوں کے نقصانات کے بارے میں اندیشوں کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر حکومت کی غلط پالیسیوں کے نتیجہ میں برقی کا شعبہ بحران سے دوچار ہوچکا ہے۔ برقی کی خریدی میں کمیشن حاصل کرتے ہوئے برقی اداروں کو مقروض بنادیا گیا جس کے نتیجہ میں ایک طرف برقی شرحوں میں اضافہ کیا گیا تو دوسری طرف زرعی شعبہ کے لئے برقی کٹوتی کا آغازہواہے۔ انہوں نے حکومت سے وعدہ کے مطابق 24 گھنٹے بلا وقفہ مفت برقی سربراہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ر