زرعی قانون سے متعلق کمیٹی کے تشکیل کے بعد سپریم کورٹ میں ایک اہم سماعت آج

,

   

دہلی کے بارڈر پر زرعی قوانین اور کسانوں کے مظاہروں سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ آج سماعت کرے گا۔ تعطل ختم کرنے کے لئے کمیٹی کے ممبر کی علیحدگی کے معاملے پر بھی اعلی عدالت غور کر سکتی ہے۔ عدالت دہلی پولیس کی جانب سے مرکزی حکومت کی اس درخواست پر بھی سماعت کرے گی ، جس میں 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹریکٹر مارچ یا کسی بھی طرح کے مظاہرے روکنے کی درخواست کی گئی ہے۔ عبوری حکم میں چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے اگلے احکامات تک زرعی قوانین پر روک لگادی تھی نیز شکایات سننے اور تعطل کے حل کے لئے سفارشات پیش کرنے کے لئے ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔