زرمبادلہ کے ذخائر 1.2 بلین ڈالر کم ہو کر 691.5 بلین ڈالر

   

ممبئی، 8 جون (یو این آئی) غیر ملکی زرمبادلہ کے اثاثوں، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ذخائر میں بڑی گراوٹ آنے سے ، 30 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 1.2 بلین ڈالر کم ہوکر 691.5 بلین ڈالر پر آگئے ۔دوسری جانب گزشتہ ہفتے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 6.9 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 692.7 ارب ڈالر پر رہے تھے ۔ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی زرمبادلہ کے اثاثے 30 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.95 بلین ڈالر کم ہوکر 584.2 بلین ڈالر رہ گئے ۔ دوسری جانب اس عرصے میں سونے کے ذخائر میں 72.3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 84.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئے ۔زیر جائزہ ہفتے میں ایس ڈی آر دو لاکھ ڈالر کی کمی سے 18.6 بلین ڈالر رہ گیا۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران آئی ایم ایف کے ریزرو فنڈ میں 6 ملین ڈالر کی کمی ہوئی اور یہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں کم ہو کر 4.3 بلین ڈالر پر آگیا۔