ممبئی : غیر ملکی زرمبادلہ کے اثاثوں اور سونے کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے 6 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3.24 ارب ڈالر کم ہو کر 654.9 ارب ڈالر رہ گئے ۔گزشتہ ہفتے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 1.5 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 658.1 ارب ڈالر رہے تھے ۔ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق، 6 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے سب سے بڑے جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 3.23 ارب ڈالر کم ہو کر 565.6 ارب ڈالر رہ گئے ۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 4.3 کروڑ ڈالر کم ہوکر 66.9 ارب ڈالر رہ گئے ۔