زلزلے کے جھٹکوں سے امریکہ، اسرائیل اورمشرق وسطیٰ کی زمین لرز اٹھی

   

لاس اینجلس: زلزلے کے جھٹکے سے امریکہ، اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے متعدد متعدد ممالک کی زمین لرز اٹھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس سمیت جنوبی علاقوں میں محسوس کیے جانے والے جھٹکوں کی شدت 4.4 تھی۔لاس اینجلس شہر کے مضافاتی علاقہ ایل سرینو میں زلزلے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، ایک ٹی وی چینل براہ راست نشریات کے دوران اسٹوڈیو کے درودیوار ہلنے سے اینکر پرسن بھی پریشان ہوگئی۔ جنوبی شہر پاساڈینا میں بھی 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے سٹی ہال کی عمارت کی چھت پر پانی کا پائپ ٹوٹ گیا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کے جھٹکے جنوب میں سان ڈیاگو اور شمال میں سانتا باربرا اور مشرق میں ریورسائیڈ کاؤنٹی تک محسوس کیے گئے اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔زلزلے کے جھٹکے جنوب میں سان ڈیاگو اور شمال میں سانتا باربرا اور مشرق میں ریورسائیڈ کاؤنٹی تک محسوس کیے گئے مگر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔اردن اور شام کے علاوہ اسرائیل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔